Tuesday, 8 March 2022

دکھاتی ہمیں بے گھری اور کیا

 دکھاتی ہمیں بے گھری اور کیا

چلو خاک چھانی گئی اور کیا

مہکتی ہے شب آپ کی یاد سے

مزے دے غمِ عاشقی اور کیا

سویرے سے ہی کھو دیا کام سے

کرے گی یہ دل کی لگی اور کیا

تھی پائل کبھی اب ہیں گھنگرو بندھے

دکھائے گی اب زندگی اور کیا

نہ اپنا ہے کوئی نہ امید ہے

ہو محسوس تیری کمی اور کیا

سلیقے سے ہم نے کیا عشق بھی

سکھاتی ہمیں شاعری اور کیا

جو تجھ پہ فدا ہو گیا، مٹ گیا

وہ رامِز کرے خودکشی اور کیا


رامز ہاشمی

عبدالسلام 

No comments:

Post a Comment