Sunday, 20 March 2022

پیار کے بیج یہاں بونے نہیں دیتا ہے

 پیار کے بیج یہاں بونے نہیں دیتا ہے

یہ جہاں مجھ کو تِرا ہونے نہیں دیتا ہے

میں نے اک خواب دکھایا تھا تِری آنکھوں کو

اب وہی خواب مجھے سونے نہیں دیتا ہے

تُو بہت دیر سے آیا ہے مِری دنیا میں

مجھ کو اک شخص تِرا ہونے نہیں دیتا ہے

غیب سے آتا ہے اک ہاتھ مِرے کاندھے پر

ماں کا وہ ہاتھ مجھے رونے نہیں دیتا ہے

مجھ کو اب کون سمیٹے گا اپنی بانہوں میں

یہ تصور تو مجھے سونے نہیں دیتا ہے


آفاق خالد

No comments:

Post a Comment