Thursday, 3 March 2022

یہ عمر رسیدگی کیا ہوتی ہے

 عمر رسیدگی


یہ عمر رسیدگی کیا ہوتی ہے

کسی خاص لبادے کا نام ہے کیا

یا ایک بے رنگ تہذیب یافتگی ہے

يا پھر سفرِ طویل میں ایسا پڑاؤ

جہاں جذبات کو تیاگنا ہے

جہاں يہ فرض کرنا ہے

کہ زندگی جی لی گئی ہے

اب جو پل گزارنے ہیں

وہ موت کے انتظار میں ہوں گے


نگین خالد

No comments:

Post a Comment