Friday, 8 July 2022

جہاں سے ہوتا ہے پیارے خدا کا نام شروع

جہاں سے ہوتا ہے پیارے خدا کا نام شروع 

وہیں سے کرتے ہم زندگی کا کام شروع 

یہ کیسی راہ سفر ہے یہ کیسا عالم ہے 

کہ پاؤں رکھیں جہاں بھی وہیں مقام شروع 

جہاں پہ ہوتا ہے دل پہ نزول بار عذاب 

وہیں سے ہوتا ہے دنیا کا یہ نظام شروع 

نہ سوچو وقت بہت کم ہے زندگی کم ہے 

جو ہو سکے تو کرو گردش مدام شروع 

سکوت و شور کے مابین کوئی ہے موجود 

جہاں ہو ختم سماعت وہیں کلام شروع 

بڑی عجیب ہے یہ داستان عشق ہمیش

سویرا ہونے سے پہلے ہو گویا شام شروع


احمد ہمیش

No comments:

Post a Comment