Monday, 11 July 2022

زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی پیار کر لے گھڑی دو گھڑی

 فلمی گیت


زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی

زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی


لمبی لمبی عمریا کو چھوڑو

پیار کی ایک گھڑی ہیں بڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی

زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی


ان آنکھوں کا ہنسنا بھی کیا

جن آنکھوں میں پانی نہ ہو

وہ جوانی جوانی نہیں

جس کی کوئی کہانی نہ ہو

آنسو ہیں خوشی کی لڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی

زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی


متوا تیرے بنا لاگے نا رے جیرا

آج سے اپنا وعدہ رہا او متوا

ہم ملیں گے ہر ایک موڑ پر

دل کی دنیا بسائیں گے ہم

غم کی دنیا کا در چھوڑ کر

جینے مرنے کی کس کو پڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی

زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی


لاکھ گہرا ہو ساگر تو کیا

پیار سے کچھ بھی گہرا نہیں ہو

دل کی دیوانی ہر موج پر

آسمانوں کا پہرا نہیں

ٹوٹ جائے گی ہر ہتھکڑی 

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی

زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی

پیار کر لے گھڑی دو گھڑی


سنتوش آنند

No comments:

Post a Comment