چھوڑ کر وہ چلا گیا مجھ کو
جس نے دینا تھا حوصلہ مجھ کو
سوچتا ہوں مرا گنہ کیا ہے
گھورتا کیوں ہے آئینہ مجھ کو
تُو نہ ہوتا تو عمر بھر ہوتا
بدنصیبی کا سامنا مجھ کو
کیا تجھے دیکھتا نہیں ہوگا
دیکھتا ہے اگر خدا مجھ کو
ساری دنیا کی بات ایک طرف
تیرا جانا برا لگا مجھ کو
روگ لگنا تھا لگ گیا فیصل
عشق ہونا تھا ہو گیا مجھ کو
مرزا فیصل
No comments:
Post a Comment