Tuesday, 4 April 2023

لوگ پوچھ لیتے ہیں زندگی کے بارے میں

 لوگ پوچھ لیتے ہیں زندگی کے بارے میں

کیا کہے کوئی شاہد اب کسی کے بارے میں

آج کل زمانے میں کیا کبھی یہ سوچا ہے

آدمی کیا کہتا ہے، آدمی کے بارے میں

رات کو اندھیرا جب ہر گلی میں چھائے گا

گفتگو کریں گے ہم روشنی کے بارے میں

قیمتی کئی زیور آپ اس نے پہنے تھے

جب بیان تھا اس کا سادگی کے بارے میں

بعد میں خبر آئی؛۔ لوگ تو وہ پاگل تھے

بات کر رہے تھے جو آگہی کے بارے میں


شاہد رحمان

No comments:

Post a Comment