Tuesday, 4 April 2023

اک تیرے اداس ہونے سے بارش کا شیدائی

 اک تیرے اداس ہونے سے

بارش کا شیدائی 

کمرے کے کونے میں لگا بیٹھا ہے

اک تیرے اداس ہونے سے 

کائنات یوں بے رنگ لگ رہی ہے

جیسے اندھے کو کچھ دکھائی نہ دے

اک تیرے اداس ہونے سے

دن یوں بے کار سا گزرا

جیسے عید کا دن ہو اور سو کر گزر جائے

اک تیرے اداس ہونے سے

زندگی یوں فضول لگ رہی ہے

جیسے کمرے میں لگا بند وال کلاک


عنیزہ غفور

No comments:

Post a Comment