ایسے چہروں سے پیار کرتے ہیں
جو ہمیں سوگوار کرتے ہیں
لکڑیاں جل رہی ہیں ساتھ مِرے
ہم تیرا انتظار کرتے ہیں
اپنے سینے کی چند سانسوں کو
زندگی میں شمار کرتے ہیں
بے یقینی کا ہاتھ تھامے ہوئے
ہم تِرا اعتبار کرتے ہیں
اپنی آنکھوں پہ استخارے سے
خواب کو آشکار کرتے ہیں
طارق جاوید
No comments:
Post a Comment