رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
میں نے دکھوں کو
کئی رنگوں سے سجایا
آڑھی ترچھی لکیروں سے
کئی درد کھینچے
جانے کس کس کی کہانی کو
کینوس پر اتارا
اور اب میرے پاس
دکھ کی اتنی تصویریں ہیں
کہ کوئی دکھ مجھے اب
گھور کر نہیں دیکھتا
نیا نہیں لگتا
عنیزہ غفور
No comments:
Post a Comment