عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
نبی ہیں آپ دنیا میں نبوت آپ کی آقاﷺ
زمیں پر آسماں پر ہے قیادت آپ کی آقاﷺ
کسی انسان میں کیا ہو گی صداقت
کلام اللہ نے کی ہے صراحت آپ کی آقاﷺ
نفع نقصان کے ہر فرق کی پہچان کروا دی
تجارت میں بھی یکتا ہے تجارت آپ کی آقاﷺ
وہ کامل ایک انساں ہے جہانِ دین و دنیا میں
سمجھ میں جس کو آ جائے حقیقت آپ کی آقاﷺ
اُحد میں بدر میں اور جنگ خندق میں فراست سے
حفاظت دین کی کی ہے شجاعت آپ کی آقاﷺ
پُکارا جس نے دل سے یا محمدﷺ دستگیرِ کُل
مدد کو آ گئی فوراً محبت آپ کی آقاﷺ
ملے گا داخلہ داؤد کو جنت کے محلوں میں
اگر ہو جائے گی چشمِ عنایت آپ کی آقاﷺ
داؤد اسلوبی
No comments:
Post a Comment