Friday, 5 May 2023

مرنے سے بھی پہلے مر گئے ہیں

 مرنے سے بھی پہلے مر گئے ہیں

زندگی سے کچھ ایسے ڈر گئے ہیں

ملے ہیں زمانے سے گھاؤ ایسے

اب اپنے ہی سائے سے ڈر گئے ہیں

اک عمر سے دیکھ رہے تھے جو

وہ خواب سارے بکھر گئے ہیں

اپنی آرزو کی لاش لیے کاندھے پر

یہاں سے وہاں بھٹک رہے ہیں

امیرِ شہر کو دو یہ خبر

بچے غیب کے بھوک سے مر گئے


حنا علی

No comments:

Post a Comment