Wednesday, 6 April 2016

جو دیکھے تھے جادو ترے ہات کے

جو دیکھے تھے جادو تِرے ہات کے
ہیں چرچے ابھی تک اسی بات کے
گھٹا دیکھ کر خوش ہوئیں لڑکیاں
چھتوں پر کھِلے پھول برسات کے 
مجھے درد دل کا وہاں لے گیا
جہاں در کھُلے تھے طلسمات کے
ہوا جب چلی پھڑپھڑا کر اڑے
پرندے پرانے محلات کے
نہ تُو ہے کہیں اور نہ میں ہوں کہیں
یہ سب سلسلے ہیں خیالات کے
منیرؔ آ رہی ہے گھڑی وصل کی
زمانے گئے ہجر کی رات کے

منیر نیازی

No comments:

Post a Comment