Tuesday, 3 January 2017

یہ ریشمی زلفیں یہ شربتی آنکھیں

فلمی گیت

یہ ریشمی زلفیں یہ شربتی آنکھیں 
انہیں دیکھ کر جی رہے ہیں سبھی 
یہ ریشمی زلفیں یہ شربتی آنکھیں 

جو یہ آنکھیں شرم سے جھک جائیں گی 
ساری باتیں یہیں بس رُک جائیں گی 
چپ رہنا یہ افسانہ کوئی ان کو نہ بتلانا 
کہ انہیں دیکھ کر پی رہے ہیں سبھی 
یہ ریشمی زلفیں یہ شربتی آنکھیں 
انہیں دیکھ کر جی رہے ہیں سبھی 

زلفیں مغرور اتنی ہو جائیں گی 
دل کو تڑپائیں گی جی کو ترسائیں گی 
یہ کر دیں گی دیوانہ کوئی ان کو نہ بتلانا 
کہ انہیں دیکھ جی رہے ہیں سبھی 
یہ ریشمی زلفیں یہ شربتی آنکھیں 
انہیں دیکھ کر جی رہے ہیں سبھی

آنند بخشی 

No comments:

Post a Comment