Thursday, 2 July 2020

پھر شور سلاسل میں سرور ازلی ہے

 کشمیری مجاہد کے جذبات


پھر شورِ سلاسل میں سرورِ ازلی ہے

پھر پیشِ نظر سنتِ سجادِؑ ولی ہے

اک برقِ بلا کوند گئی سارے چمن پر

تم خوش کہ مِری شاخِ نشیمن ہی جلی ہے

غارت گرئ اہلِ ستم بھی کوئی دیکھے

گلش میں کوئی پھول، نہ غنچہ، نہ کلی ہے

کب اشک بہانے سے کٹی ہے شبِ ہجراں

کب کوئی بلا صرف دعاؤں سے ٹلی ہے؟

دو حق و صداقت کی شہادت سرِ مقتل

اٹھو، کہ یہی وقت کا فرمانِ جلی ہے

ہم راہروِ دشتِ بلا روزِ ازل سے

اور قافلہ سالار حسینؑ ابنِ علیؑ ہے


نوابزادہ نصراللہ خاں ناصر

2 comments:

  1. نوابزادہ نصراللہ خاں سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے مانے ہوئے شاعر بھی تھے۔

    ReplyDelete