Sunday, 13 September 2020

ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر ہم ستاروں کی دنیا میں آ گئے

فلمی گیت

ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر
ہم ستاروں کی دنیا میں آ گئے
چاند تاروں کی دنیا میں آ گئے
ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر

چلو کھیلیں گے ساجناں آنکھ مچولی
بھر لیں ستاروں سے ہم اپنی جھولی
چاند چھپ چھپ کے کرتا اشارے
کتنے دلکش ہیں یہ سب نظارے
ہم ایک نئی دنیا میں آ گئے
ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر
ہم ستاروں کی دنیا میں آ گئے
چاند تاروں کی دنیا میں آ گئے
ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر

سارے عالم پہ چھائی ہے چاندنی
کیوں نہ گائیں ہم الفت کی راگنی
آج ہر سو ہے موسم خوشی کا
لطف آئے گا اب زندگی کا
ہم نظاروں کی دنیا میں آ گئے
ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر
ہم ستاروں کی دنیا میں آ گئے
چاند تاروں کی دنیا میں آ گئے
ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ کر

پی ایل سنتوشی
(پیارے لال سنتوشی)

No comments:

Post a Comment