Sunday, 25 April 2021

آخری وقت آ گیا پیارے

 آخری وقت آ گیا پیارے

جون کا شعر تو سنا پیارے

عمر ساری اسی میں گزری ہے

ہمیں دوزخ سے مت ڈرا پیارے

چھوڑ کر مجھ کو جا رہا ہے نا

خدا پوچھے گا تجھے جا پیارے

میں نا کہتا تھا وہ قیامت ہے

دیکھ لے سب اُجڑ گیا پیارے

اپنے رانجھے نے خودکشی کر لی

ہِیر کا کچھ نہیں گیا پیارے


عثمان نیاز

No comments:

Post a Comment