Sunday, 25 April 2021

ضبط نے بھینچا تو اعصاب کی چیخیں نکلیں

 ضبط نے بھینچا تو اعصاب کی چیخیں نکلیں

حوصلہ ٹُوٹا تو احباب کی چیخیں نکلیں

وحشتیں ایسی الم ناک نتائج میں ملیں

جن کے امکان پہ اسباب کی چیخیں نکلیں

اس سے فرعون کے اخلاق نے مانگی ہے پناہ

اس سے شداد کے آداب کی چیخیں نکلیں

ڈُوبنے والے نے کس عشق سے تن پیش کیا

شدتِ وصل سے گرداب کی چیخیں نکلیں

ایسے گفتار نے کردار کی خلعت نوچی

ماتھے لکھے ہوئے القاب کی چیخیں نکلیں

جو نہ لائی گئی اس تاب کی چیخیں نکلیں

منہ پہ پڑتے ہوئے تیزاب کی چیخیں نکلیں

لفظ اُبھرے تو سماوات کے کنگرے ڈولے

اور جب ڈُوبے تو محراب کی چیخیں نکلیں


اکرام اعظم

No comments:

Post a Comment