Friday, 23 April 2021

پہلا پتھر یاد ہمیشہ رہتا ہے

 پہلا پتھر یاد ہمیشہ رہتا ہے

دکھ سے دل آباد ہمیشہ رہتا ہے

پاس رہیں یا دُور مگر ان آنکھوں میں

موسمِ ابر و باد ہمیشہ رہتا ہے

قید کی خواہش اس کا دُکھ بن جاتی ہے

جو پنچھی آزاد ہمیشہ رہتا ہے

ایک گلِ بے مہر کھِلانے کی خاطر

قریۂ دل برباد ہمیشہ رہتا ہے

اس کیلئے میں کیا کیا سوانگ رچاتا ہوں

وہ پھر بھی ناشاد ہمیشہ رہتا ہے

پاؤں تھمیں تو کیسے صابر اپنے ساتھ

ایک سفر ایجاد ہمیشہ رہتا ہے


صابر وسیم

No comments:

Post a Comment