رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
سنو اب لوٹ آؤ ناں
کہ
میرے پازیب کے چھن چھن
مجھے اب
بیڑیوں کی جھنکار لگتی ہے
وہ کانچ کی چوڑیاں
جن کی کھنک
دل کا راگ لگتی تھی
اب بے زار کرتی ہے
حقیقت سے وہ خائف ہیں
میں جن خوابوں میں جیتی تھی
سنو
اب لوٹ آؤ ناں
منیبہ بیتاب
No comments:
Post a Comment