Wednesday, 21 April 2021

کسی کے ہاتھ پر تحریر ہونا

 کسی کے ہاتھ پر تحریر ہونا

مِرا بھی صاحب تقدیر ہونا

فقط اک خواب ہو کر رہ گیا ہے

ادھورے خواب کی تعبیر ہونا

نکلنا روح کی گہرائی سے اور

دعا کا حاملِ تاثیر ہونا

یہ ہونا تو ہے لیکن کب یہ ہو گا

قبائے زر کا لِیر و لِیر ہونا

حصار ضبط سے باہر تھا وہ اشک

جسے تھا درد کی تفسیر ہونا

شفیق آخر ہے اس پارہ صفت کو

کسی کے سامنے تصویر ہونا


شفیق سلیمی

No comments:

Post a Comment