Saturday, 24 April 2021

خود سے ملنا ملانا بھول گئے

 خود سے ملنا ملانا بھُول گئے

لوگ اپنا ٹھکانا بھول گئے

رنگ ہی سے فریب کھاتے رہیں

خوشبوئیں آزمانا بھول گئے

تیرے جاتے ہی یہ ہوا محسوس

آئینے مُسکرانا بھول گئے

جانے کس حال میں ہیں کیسے ہیں

ہم جنہیں یاد آنا بھول گئے

پار اُتر تو گئے سبھی لیکن

ساحلوں پر خزانہ بھول گئے

دوستی بندگی وفا و خلوص

ہم یہ شمع جلانا بھول گئے​


انجم لدھیانوی

No comments:

Post a Comment