Monday, 19 April 2021

اگر نہیں ہے اجازت سوال مت کرنا

 اگر نہیں ہے اجازت، سوال مت کرنا

اور اپنے دل میں زیادہ ملال مت کرنا

نہیں تھی کوئی خبر کیا ہے آس پاس مِرے

میں اپنی سوچ میں گم تھی خیال مت کرنا

خوشی سے گزرے یہ سب کیلئے تو اچھا ہے

یہ زندگی ہے اسے بھی وبال مت کرنا

صبا جو آئے گی مشکل وہ حل بھی کر لیں گے

خود اپنے واسطے جینا محال مت کرنا


صبیحہ صبا

No comments:

Post a Comment