Sunday, 12 September 2021

وہ ثواب تھا کہ عذاب تھا

 وہ ثواب تھا کہ عذاب تھا

یا گئے دنوں کا حساب تھا

مِرے اشک اس کو مٹا گئے

سرِ آب وہ جو حباب تھا

وہ جو خوش نما تھا حسین گل

مِرے موسموں کا گلاب تھا

مجھے بعد میں یہ پتہ چلا

مِری دید کا وہ سراب تھا

مِری چاندنی تھی خفا خفا

مِرا چاند زیرِ عتاب تھا

کبھی آنکھ سے وہ رہا پرے

کبھی درمیاں کہ سحاب تھا

نہ کوئی نشہ نہ کوئی مہک

نہ کوئی کہ خانہ خراب تھا


اقبال شاہ

No comments:

Post a Comment