Wednesday, 1 December 2021

خطا اس کی معافی سے بڑی ہے

 خطا اس کی معافی سے بڑی ہے

میں کیا کرتا سزا دینی پڑی ہے

نہیں چل پاؤں گا میں ساتھ اس کے

یہ دنیا بے سبب ضد پر اڑی ہے

ہوا نے پھاڑ دی تصویر، لیکن

ابھی اک کیل سینے میں گڑی ہے

وہ مسجد گھر نہ بن جائے کسی کا

نمازیں بند ہیں، خالی پڑی ہے

نکل آیا اندھیرے میں کہاں میں

مِری پرچھائیں بستر پر پڑی ہے


سردار آصف

No comments:

Post a Comment