Thursday, 17 September 2020

ہم عاشق فاسق تھے ہم صوفی صافی ہیں

 ہم عاشق فاسق تھے ہم صوفی صافی ہیں

پی لیں جو کہیں اب بھی در خورد معافی ہیں

بے گار بھی ململ بھی گرمی میں شب فرقت

کام آئیں گے جاڑے میں فردیں جو لحافی ہیں

عقلوں کو بنا دے گا، دیوانہ جمال ان کا

چھا جائیں گی ہوشوں پر آنکھیں وہ غلافی ہیں

ہم شکر ستم کرتے، کیوں شکوہ کیا ان سے

آئین محبت کے شیوے یہ منافی ہیں

جھوٹی بھی گورا تہی باقی بھی غنیمت ہے

دو گھونٹ بھی ساقی سے مل جائیں تو کافی ہیں

ہم ان کی جفا سے بھی راضی تھے مگر نا حق

اب ہو کے وہ خود نادم سرگرم تلافی ہیں

جدت میں ہے لاثانی حسرت کی غزل خوانی

کیا طرفہ مطالب ہیں، کیا تازہ قوانی ہیں


حسرت موہانی

No comments:

Post a Comment