فلمی گیت
آنکھیں غزل ہیں آپ کی اور ہونٹ ہیں گلاب
سارے جہاں میں آپ کا کوئی نہیں جواب
آنکھیں غزل ہیں آپ کی۔۔۔۔۔
زلفیں کھلیں جو آپ کی خوشبو بکھر گئی
مہکی فضا، بہار کی قسمت سنور گئی
آپ آئے یا زمین پہ اترا ہے ماہتاب
سارے جہاں میں آپ کا کوئی نہیں جواب
گلشن میں پھول آپ کے آتے ہی کھل گئے
کتنے حسیں رنگ نظاروں کو مل گئے
دیکھا ہے میں نے آج نئی زندگی کا خواب
سارے جہاں میں آپ کا کوئی نہیں جواب
آنکھیں غزل ہیں آپ کی۔۔۔۔۔
شباب کیرانوی
السلام علیکم ! بھائی میرے خیال میں یہ شباب کیرانوی کی تخلیق ہے جو سہیلی فلم کے لیے لکھا تھا انہوں نے ۔۔ کافی جگہوں سے تلاش کیا ہے تو شباب کیرانوی کا نام ہی آیا ہے ۔
ReplyDeleteآپ مزید کنفرم کر لیں ۔