Sunday, 13 September 2020

میں نے اپنے گھر کے باہر

اعلان

میں نے اپنے گھر کے باہر
یہ اعلان لگا رکھا ہے
میں اک سیلانی شاعر ہوں
پورب پچھم اُتر دکھِن
نگر نگر اور بستی بستی
رکتا چلتا، چلتا رکتا
گھوم رہا ہوں
لیکن مجھ کو ڈھونڈنے والو
میں تو تمہیں ہر لمحہ ہر دم
اپنے گھر میں
جیتے جاگتے، ہنستے بولتے، لڑتے مرتے، پڑھتے لکھتے
بچوں ہی میں مل سکتا ہوں

پیرزادہ قاسم صدیقی

No comments:

Post a Comment