بی بی سیدہ فاطمۃ الزہرہ کے سانحہ ارتحال پر
بڑا عظیم تھا صدمہ علی بہت روئے
بنا کے تربت زہرہ، علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ علی بہت روئے
نہ روئے ہاتھ کے چھالوں کو دیکھ کر مولا
نہ روۓ گھر میں رہا تین روز تک فاقہ
شکستہ پہلو جو دیکھا، علی بہت روئے
"کہا حسینؑ سے "دیدار آخری کر لو
"حسن سے کہتے تھے "ماں جا رہی ہے آؤ ملو
کِیا جو بچوں نے گریہ، علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ علی بہت روئے
چھپا کے زیرِ زمیں بنتِ مصطفٰیؐ کو علی
کئے وہ بین کے ساری زمیں لرزنے لگی
حصارِ صبر جو ٹوٹا، علی بہت روئے
بڑا عظیم تھا صدمہ علی بہت روئے
ریحان اعظمی
No comments:
Post a Comment