Wednesday, 9 September 2020

بنتِ خیرالبشر سیدہ آپ ہیں

منقبت بر خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرہ

بنتِ خیرالبشرؐ، سیدہ آپ ہیں
رب کی نورِ نظر، سیدہ آپ ہیں
جس کے قبضے میں جنت کی جاگیر ہے
بات ہے مختصر، سیدہ آپ ہیں
باپ رحمت ہے سارے جہاں کے لیے
اور رحمت کا در، سیدہ آپ ہیں
اس کی قسمت میں ریحان جنت نہیں
جس سے ناخوش اگر، سیدہ آپ ہیں

ریحان اعظمی

No comments:

Post a Comment