Tuesday, 8 September 2020

آپ سرکار ہیں تخلیق دو عالم کا سبب

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

آپﷺ سرکار ہیں تخلیق دو عالم کا سبب
آپ کو دیکھ کے سیکھا ہے فرشتوں نے ادب
آپ کا علم کتابوں میں کتب خانوں میں
آپ پر جاں میری قربان میرے امی لقب
آپ سرکارﷺ ہیں تخلیق دو عالم کا سبب
آپ کو دیکھ کر سیکھا ہے فرشتوں نے ادب

بکریاں تھے جو چراتے انہیں عزت بخشی
اونٹ کے پالنے والوں کو حکومت بخشی
کاروانِ رہِ عالم کی قیادت بخشی
رنگ اور نسل کے مٹ گئے سب نام و نسب
آپﷺ سرکار ہیں تخلیق دو عالم کا سبب
آپ کو دیکھ کر سیکھا ہے فرشتوں نے ادب

فاقہ مستی کے عوض وقت کے سلطان ہوۓ
تیرے در کے گدا فاتحِ ایران ہوۓ
آپ کے حجرے کے جبریل بھی دربان ہوۓ
آپ سرکار انور کو بھی بلا لیجئے اب 
آپﷺ سرکار ہیں تخلیقِ دو عالم کا سبب
آپ کو دیکھ کر سیکھا ہے فرشتوں نے ادب

انور جلال پوری

No comments:

Post a Comment