Wednesday, 10 March 2021

یہ تمہارے سوا نہیں کوئی

 یہ تمہارے سوا نہیں کوئی

اس قدر دل رُبا نہیں کوئی

اب تمہیں میری یاد آئی ہے

شاید اب دوسرا نہیں کوئی

پانیوں کے سفر سے لوٹا ہوں

پاؤں میں آبلہ نہیں کوئی

یا تو میری زبان جھُوٹی ہے

یا تِرا ذائقہ نہیں کوئی


اکرام عارفی

No comments:

Post a Comment