Monday, 8 March 2021

روٹھ جانا تو کبھی اس کو مناتے رہنا

 روٹھ جانا تو کبھی اس کو مناتے رہنا

دور جا کے اسے خوابوں میں بلاتے رہنا

گر یہی ضد ہے تمہاری تو مِرے ساتھ رہو

پر مجھے ہجر کا احساس دلاتے رہنا

اس کا کہنا کہ کوئی بات نہیں سننی اب

میرا اک بات اسے روز سناتے رہنا

اس کو کہنا کہ کوئی بات بتانی ہے تمہیں

بات کو اور کسی سمت گھماتے رہنا

ٹوٹ کے رونا کبھی تم سے سبھی دکھ کہنا

کبھی تم سے ہی سبھی اشک چھپاتے رہنا

سوچتے رہنا مِرا، تم ہی مِری دنیا ہو

دنیا کیسی ہے ، تمہارا یہ بتاتے رہنا

میں خدا سے یہ کہوں گی کہ تمہیں سن پاؤں

تم مِری قبر پہ کچھ روز تو آتے رہنا


مالا راجپوت

No comments:

Post a Comment