رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
پہرہ
والدین کی ضرورتیں پوری کرتے
اپاہج بھائی کے بچوں کی فیسیں دیتے
اس کے بالوں میں چاندی اتر چکی ہے
اس کی اداس آنکھیں
دروازے پر لگی رہتی ہیں
اور
اس کی ماں
کسی فقیر کی دستک پر بھی
دروازہ
کھولنے نہیں دیتی
فرح دیبا اکرم
No comments:
Post a Comment