جو ہو مختصر مختصر گفتگو
سمجھئے کہ ہے معتبر گفتگو
اسی پر تو ہے رائے کا انحصار
ہے پہچان کی اک ڈگر گفتگو
کسی کو کسی بات سے دُکھ نہ ہو
سو کیجئے بہت سوچ کر گفتگو
خموشی میری جب نہ دیکھی گئی
تو کرنے لگے بام و در گفتگو
وہ آیا نہیں،۔ اور ناہید نے
ستاروں سے کی رات بھر گفتگو
ناہید کیانی
No comments:
Post a Comment