Sunday, 18 April 2021

جس کو بھا جائیں گی میری نیلی آنکھیں

 جس کو بھا جائیں گی میری نیلی آنکھیں

شعر کہا جائیں گی میری نیلی آنکھیں

اس کی محفل کا ہو گا اک دن ایسا رنگ

رنج اٹھائیں گی میری نیلی آنکھیں

بچ کے رہنا بے تاب سمندر سے تم

ورنہ کھا جائیں گی میری نیلی آنکھیں

نیک نگاہوں والے دنیا میں ہیں جب تک

کیوں رُسوا جائیں گی میری نیلی آنکھیں

نظروں سے جب نظریں چار ہوئیں تو پھر

عشق کما جائیں گی میری نیلی آنکھیں


رابعہ ملک

No comments:

Post a Comment