Thursday, 8 April 2021

تیرا نعم البدل نہیں مرے پاس

 تیرا نعم البدل نہیں مِرے پاس

گنگناتی غزل نہیں مرے پاس

تم بچھڑنے کی بات کرتے ہو

اور جدائی کا حل نہیں مرے پاس

صبر پر صبر کر کے دیکھ لیا

صبر کا کوئی پھل نہیں مرے پاس

آج کل خود کو میں میسر ہوں

اور تو آج کل نہیں مرے پاس

بس بھروسہ ہے رب کی رحمت پر

کوئی اچھا عمل نہیں مرے پاس


شبیر احمد حمید

No comments:

Post a Comment