Tuesday, 13 April 2021

تم سمجھتے ہو ابھی یکجا ہوں میں

تم سمجھتے ہو ابھی یکجا ہوں میں

ریزہ ریزہ دور تک بکھرا ہوں میں

راستے بہکا رہے ہیں پھر مجھے

گھر سے کیا کیا سوچ کر نکلا ہوں میں

اپنے بارے میں ہوں اتنا بے خبر

دوسروں سے پوچھتا پھرتا ہوں میں

زور دے کر کہہ رہا ہوں اس لیے

مجھ کو تو معلوم ہے جھوٹا ہوں میں


اشفاق عامر

No comments:

Post a Comment