Sunday, 11 April 2021

آدھی رات اور آدھا چاند دونوں سرد اور دونوں ماند

 آدھی رات اور آدھا چاند

دونوں سرد اور دونوں ماند

پاگل دل اور پاگل آنسو

تیز ہوا کے ہاتھوں میں

رات کی رانی کی خوشبو

چاند کے چہرے پر دھبے

رات کے لہجے میں جادو

وقت نے منظر روک لیا ہے

اندھے بہرے سناٹے میں

شاید کوئی پھول کھِلا ہے


ہما ناز

No comments:

Post a Comment