یقین دہانی
چمن میں بادِ صبا چلے گی
بہار ڈولی میں سُرخ پھُولوں کی
دُلہنوں کو
چمن میں لا کر اُتار دے گی
جب آسماں پر
شفق کی لالی سے
زرد سورج طلوع ہو گا
تو صحنِ دل میں
تمہاری یادوں کی ننھی کلیاں
چٹک اُٹھیں گی
فلک پہ کُونجوں کی لمبی ڈاریں
نشیمنوں کو جب اپنے اپنے
پلٹتی ہوں گی
اُفق کے اُس پار جب بھی سورج
غروب ہو گا
تو یہ سمجھ لو
کہ میرے دل میں
فقط تمہارا خیال ہو گا
شگفتہ غزل
No comments:
Post a Comment