اور تم اپنے رب کی کس
اور تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
جس جا بھی تم دیکھو گے، اس کی رحمت پاؤ گے
بھس میں لذت والی غذائیں خوشے ہیں کھجوروں کے
جن کے غلاف سنبھالے رکھیں تم لذت سے کھاؤ گے
اس کے حکم سے بچھی زمیں اور ٹکا ہوا ہے آسمان
ان دونوں کو چھوڑ کے کیسے حد سے باہر جاؤ گے
تیری خاطر اس نے بھرے ہیں باغ یہاں زیتونوں کے
انگوروں میں کیسے حکم بنا تم لذت پاؤ گے
حدِ خدا میں حدِ گناہ کب کیسے قائم کر سکتے ہو
اس کی پہنچ سے دور کہاں تک تم ممتاز جی جاؤ گے
ممتاز ملک
No comments:
Post a Comment