عارفانہ کلام منقبت سلام بر بی بی زینب
حضرتِ زینبؑ کی پاکیزہ چادر کا سایا
تا حشر رہے عالمِ اسلام پہ چھایا
زینبؑ نے رکھا ہے بھرم نانا رسولؐ کا
دامانِ صبر چھوڑا نہ دامن اصول کا
چادر بنی زینبؑ کی بھی توحید کا علم
بازو بھی ہو گئے جہاں عباسؑ کے قلم
زینبؑ تیرا احسان بھلایا نہ جائے گا
ذکرِ حسینؑ میں بھی تیرا نام آئے گا
دیکھی نہ گئی بے بسی آلِ امامؑ کی
ہیں اشکبار آج تک گلیاں وہ شام کی
فوزیہ مغل
No comments:
Post a Comment