عارفانہ کلام نعتیہ کلام
یہ انعامِ طرب پانے کے دن ہیں
شہِ ابرارؐ کے آنے کے دن ہیں
گنہ گارو! نوید جاں فزا ہیں
شفیعؐ حشر کے آنے کے دن ہیں
ندامت کے لیے آتی ہے بخشش
خطا کارو یہ شرمانے کے دن ہیں
مسیحا کی ہے ہر سُو آمد آمد
جہاں سے کُفر مٹ جانے کے دن ہیں
مئے عرفان ساقی بانٹتا ہے
پیو کہ دور پیمانے کے دن ہیں
شفا! آزارِ عصیاں سے نہ گھبرا
مریضوں کے شفا پانے کے دن ہیں
شفا لکھنوی
اے آر بیلی
No comments:
Post a Comment