عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جان و دل ہیں بس مِرے آقا ہیں آپﷺ
دو جہاں کے مالک و مولی ہیں آپﷺ
دین ہیں، ایمان ہیں کیا کیا ہیں آپﷺ
میں ہی کیا جبریل کے آقا ہیں آپﷺ
والضحیٰ والفجر ہر اک وصف میں
حسن کامل پیکر یکتا ہیں آپﷺ
ہر خبر کی آپﷺ رکھتے ہیں خبر
سرّ حق کے مخبر اولی ہیں آپﷺ
آپ ہی ہیں حکمتوں کے سلسبیل
جو خدا سے جا ملے دریا ہیں آپﷺ
صاحب قرآں صراط مستقیم
ہاں مکین گنبد خضرا ہیں آپﷺ
عرش پر کوئی نظر ہے منتظر
آج مہمان شب اسرا ہیں آپﷺ
حشر پہ بھی حشر ہو گا پھر بپا
شیر! جب عقدہ کھلے گا کیا ہیں آپﷺ
شیر افضل
No comments:
Post a Comment