بہت مشکل ہے۔۔ پاسِ لذتِ دردِ جگر کرنا
کسی سے عشق کرنا اور وہ بھی عمر بھر کرنا
سرِ محفل ۔۔ تِرا وہ پُرسشِ زخمِ جگر کرنا
مِری جانب بمشکل اک نظر کرنا ۔ مگر کرنا
مسلم ہو گئی ہے بے اختیاری ۔۔۔ جذبِ باطن کی
تجھے حق ہے کہ تُو پردہ اٹھائے روئے روشن سے
کہ تیرے حسن کو آتا ہے تہذیبِ نظر کرنا
بڑھا کر ہاتھ تارے آسماں سے کون توڑے گا
جمیلؔ اک کارِ ناممکن ہے ۔۔ تقلیدِ قمر کرنا
جمیل مظہری
No comments:
Post a Comment