Thursday, 3 November 2016

اعصاب رہ گئے نہ عصا رہ گیا مرا

اعصاب رہ گئے نہ عصا رہ گیا مِرا
میں رہ گیا ہوں اور خدا رہ گیا مِرا
دیکھا مجھے تو سارے پرندے ہوا ہوئے
تالاب آنسوؤں سے بھرا رہ گیا مِرا
بے گھر ہوں اور سوچتا رہتا ہوں رات بھر
دروازہ بند ہے کہ کھلا رہ گیا مِرا
پھر زخم کر رہے ہیں نمو میرے جسم پر
آوارگاں کو یاد پتا رہ گیا مِرا
وحشت نے آئینے کو خدوخال دے دیے
دیکھا تو منہ کھلے کا کھلا رہ گیا مِرا

فیصل عجمی

No comments:

Post a Comment