Monday, 7 September 2020

کب ہو گا تیری غیبت کبریٰ کا اختتام

بر آمدِ امام مہدی

کب ہو گا تیری غَیبتِ کبریٰ کا اختتام
کب تک لکھیں عریضوں میں مولا تمہیں سلام
اب گردشِ زمانہ ستانے لگی ہمیں
وقتِ مدد ہے آئیے فریاد یا امام
خود دیکھ لیجیئے، آپ پہ کتنا یقین ہے
لیتے ہیں اٹھتے بیٹھتے ہم آپ ہی کا نام
مولا تمہارے جد کے عزا خانے جل گئے
اب عام بات اہلِ عزا کا ہے قتلِ عام
اب آ بھی جاؤ وقت یہ ہی ہے ظہور کا
نظریں بچھائے بیٹھیں ہیں سب آپ کے غلام

ریحان اعظمی

No comments:

Post a Comment