Thursday, 10 September 2020

جتنا کم سامان رہے گا

جتنا کم سامان رہے گا
اتنا سفر آسان رہے گا
جتنی بھاری گٹھری ہو گی
اتنا تو حیران رہے گا
اس سے ملنا ناممکن ہے
جب تک خود کا دھیان رہے گا
ہاتھ ملیں اور دل نہ ملیں
ایسے میں نقصان رہے گا
جب تک مندر اور مسجد ہیں
مشکل میں انسان رہے گا
نیرج تو کل یہاں نہ ہو گا
اس کا گیت ودھان رہے گا

گوپال داس نیرج

No comments:

Post a Comment