عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ
کتابِ عزمِ شجاعت ہیں سیدِ سجاد
خدائے صبر کی آیت ہیں سید سجاد
وہ جس کے سجدوں کو سجدہ نماز کرتی ہے
وقارِ شانِ عبادت ہیں سید سجاد
بہار یہ ابوطالب کے گھر میں چوتھی ہے
یہ طوق و بیڑی پہننا تو مرضئ رب ہے
علیؑ کی ورنہ جلالت ہیں سید سجاد
ریحان اعظمی جو کام حشر میں دے گی
ہمارے پاس وہ دولت ہیں سید سجاد
ریحان اعظمی
No comments:
Post a Comment