چلے بزم دوراں سے جب زہر پی کے
بڑھے حوصلے اور بھی زندگی کے
فسانوں سے میری ہی آوارگی کے
معین ہوئے راستے زندگی کے
زمانے کو دوں کیا کہ دامن میں میرے
نگاہ کرم کی ضرورت نہیں ہے
ذرا دیکھ لوں بے سہارے بھی جی کے
ہیں مسرور آنکھیں تمہاری جو پُر نم
بتاؤ! یہ آنسو ہیں غم یا خوشی کے؟
علیم مسرور
No comments:
Post a Comment